Sunday January 19, 2025

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد شلپاشیٹھی کے نام کردی

ممبئی : فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے بھارتی بزنس مین راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد اپنی بیوی اداکارہ شلپاشیٹھی کے نام منتقل کردی, یاد رہے کہ راج کندرا کو گزشتہ برس جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے تقریباً 6 ماہ بعد راج کندرا نے اپنی اہلیہ شلپا شیٹھی کے نام کروڑوں کی جائیداد منتقل کی ہے، سکوائر فیٹ ان انڈیا ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کردہ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق راج کندرا نے جوہو میں اوشین ویو نامی بلڈنگ کے تہہ خانے سمیت 5 فلیٹس شلپا شیٹھی کو منتقل کیے۔ جن کی قیمت 38 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔

کپتان کا بڑا اقدام،نوازشریف کو صحت کارڈ جاری، سالانہ کتنے کامفت اعلان کرا سکیں گے؟جانیے تفصیل

واضح رہے کہ جس وقت راج کندرا کو گرفتار کیا گیا تھا وہ وقت شلپا شیٹھی کے لیے کافی مشکل تھا کیونکہ بھارتی میڈیا میں راج کندرا کے ساتھ شلپا شیٹھی پر بھی فحش مواد بنانے کا الزام لگایا جارہا تھا۔ شلپا شیٹھی نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھاکہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

بھارتی آرمی چیف کا طاقت کے بل بوتے پر سیز فائر کا دعویٰ غلط ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

46 فیصد پاکستانی عمران خان کے خود کو برانڈ کہنے اور کرپٹ نہ ہونے کے بیان سے غیر متفق

FOLLOW US