Saturday November 23, 2024

46 فیصد پاکستانی عمران خان کے خود کو برانڈ کہنے اور کرپٹ نہ ہونے کے بیان سے غیر متفق

پلس کنسلٹنٹ کا عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے سامنے آیا ہے جس میں 46فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کے خود کو برانڈ کہنے اور کرپٹ نہ ہونے کے بیان سے متفق نہ ہونے کا اظہار کیا ہے تاہم سروے میں 19فیصد پاکستانیوں نے اس بیان سے مکمل اتفاق کیا ہے۔ سروے نتائج کے مطابق 62 فیصد عوام ٹکٹوں کی غلط تقسیم کو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کی بڑی وجہ سمجھتے ہیں جبکہ 30فیصد کرپشن اور بُری کارکردگی کو تحریک انصاف کے ہارنے کی وجہ بتاتے ہیں۔ البتہ خیبرپختونخوا کے شہریوں کی رائے قومی سطح سے مختلف نظر آئی اور 65 فیصد نے پی ٹی آئی کی شکست کی وجہ صوبے میں کرپشن اور بُری کارکردگی کو کہا۔

شیخ رشیدکا بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کا کالعدم ٹی ٹی پی سےگٹھ جوڑ کا اشارہ

اس کے علاوہ 61فیصد پاکستانی فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کی جانب سے کلیئر قرار دینے کے حکومتی وزراکے بیان کو بھی حقائق کے منافی سمجھتے ہیں۔ سروے میں سانحہ مری کو بھی 77فیصد پاکستانی عوام نے ناگہانی آفت قرار دیا۔ دوسری جانب ملکی مسائل پر کیے گئے سوالات کے جوابات میں 84فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا جبکہ 80فیصد کے نزدیک بے روزگاری اور 37فیصد افراد کرپشن کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیتے نظر آئے۔ گزشتہ 3ماہ میں مہنگائی میں اضافے کے سوال پر 99 فیصد نے شدید پریشانی کا اظہار بھی کیا، ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار 65 فیصد پاکستانی موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو ٹھہراتے ہیں جبکہ 29 فیصد سابقہ حکومتوں کے قرضوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ سروےے میں لوٹی گئی ملکی دولت واپس لانے میں 63فیصد پاکستانیوں نے حکومت کو ناکام قرار دیا۔

حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، پی سی بی کا بیان بھی سامنے آ گیا

پی ایس ایل سیون، کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر

پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد شاداب خان کا سجدہ شکر

FOLLOW US