Sunday January 19, 2025

معروف اسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد پر قاتلانہ حملہ اندھا دھند فائرنگ

لاہور: ملک کے معروف اسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد قاتلانہ حملہ ہوا ہے،دونوں اداکار حملے میں بال بال بچ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے راجباہ روڈ پر نامعلوم حملہ آور نے نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کی،ملزمان کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ خوش قسمتی سے دونوں فنکار فائرنگ سے محفوظ رہے۔حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نسیم وکی اور آغا ماجد اسٹیج ڈرامے کے بعد لاہور جا رہے تھے، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی پی او نے نسیم وکی سے ملاقات بھی کی۔سی پی او نے اداکاروں کو یقین دلایا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

’’نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور۔۔‘‘اسد عمر کا انکشاف

پریانکا چوپڑا ماں بن گئیں لیکن ان کے ہاں بیٹی ہوئی یا بیٹا؟ بھارتی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

وزیراعظم عمران خان کل کس وقت عوام سے براہ ٹیلیفون پر بات چیت کریں گے ،رابطہ نمبر کیاہے ؟ بڑی خبر

FOLLOW US