Sunday January 19, 2025

آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے

گلوکارہ آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2018ء سے 2020ء تک 8 کروڑ روپے کی انکم ٹیکس نادہندگی کے باعث آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے ہیں، لیکن ایف بی آر کو اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا، کیونکہ ان کے اکاؤنٹس سے کوئی ریکوری نہیں ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ نے بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے قبل ان میں موجود اڑھائی کروڑ روپے کی رقم نکال لی تھی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ایف بی آر نے آئمہ بیگ کو ٹیکس ادا نہ کرنے کے باعث نوٹس جاری کیا تھا، جس کا جواب نہ دینے کے باعث بینک اکاؤنٹس منجمد کئے گئے، اب ایف بی آر نے گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کاروائی شروع کر دی ہے۔

لاہور دھماکے کی ذمہ داری کس نے قبول کی، دھماکہ کرنے والا دہشت گرد کون، ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

شاہین آفریدی کے شاہد آفریدی کے کپتانی نہ لینے کا مشورہ نہ ماننے کی وجہ سامنے آگئی

FOLLOW US