Sunday November 24, 2024

لاہور دھماکے کی ذمہ داری کس نے قبول کی، دھماکہ کرنے والا دہشت گرد کون، ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی ہے، جس کے مطابق یہ دھماکہ ایک پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے میں 10 کلو وزنی بم استعمال ہوا، جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے آپریٹ کیا گیا، دھماکہ خیز مواد کوجائے حادثہ پر رکھنے کیلئے دہشت گرد موٹس سائیکل پر دھماکے سے 4 منٹ قبل اس جگہ پر آتا ہے، اور ایک بیگ رکھ کر چلا جاتا ہے، جس کے جانے کے 4 منٹ بعد ایک خوفناک دھماکہ ہوتا ہے۔دہشت گرد کے فرار کی مزید فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، اور دھماکہ خیز مواد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے دہشت گرد کی شناخت کر لی گئی ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر موجودمشکوک موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، اور 5 مشکوک موٹر سائیکلوں کو تحویل میں بھی لے لیا گیا ہے، شبہ ہے کہ ان 5 میں سے کسی ایک موٹر سائیکل کے ساتھ ٹائم ڈیوائس لگائی گئی تھی۔ بلوچ نیشنل آرمی نے لاہور کے مصروف ترین علاقےانارکلی میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے، نیشنل بلوچ آرمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اس کی پہلی کارروائی ہے، بم بینک الحبیب کے سامنے نصب کیا گیا تھا، اور حملے کا ہدف بینک ملازمین تھے۔

شاہین آفریدی کے شاہد آفریدی کے کپتانی نہ لینے کا مشورہ نہ ماننے کی وجہ سامنے آگئی

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

https://twitter.com/MureedBaloch489/status/1484107605769392128?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1484107605769392128%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fsabirshakir.com%2Fheadlines%2F20368%2F

FOLLOW US