Sunday November 24, 2024

شاہین آفریدی کے شاہد آفریدی کے کپتانی نہ لینے کا مشورہ نہ ماننے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کے کپتانی نہ لینے کا مشورہ نہ ماننے کی وجہ سامنے آگئی۔ شاہین شاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری لالہ سے کپتانی کے موضوع پر بات ہوئی تھی جس پر انہوں نے مجھے یہ مشورہ دیا تھا کہ کپتان بننے کا فیصلہ ابھی نہ لو ۔ فاسٹ بائولر کے مطابق شاہد آفریدی کا ماننا تھا کہ کپتانی سے میری بولنگ اثر انداز ہوگی۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میرے خیال میں جب انسان کو موقع ملے تو اسے ضرور حاصل کرنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی کپتانی ایک چیلنج ضرور ہے مگر محمد حفیظ اور فخر زمان کی ٹیم میں موجودگی سے مجھے آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس فرنچائز نے مجھے بہت پیار دیا ہے، میں 2018ء سے اس ٹیم کے ساتھ ہوں۔

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

جو چیزیں مجھے چاہیں تھیں وہ اس نے مہیا کی اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری شاہین سے بات ہوئی تھی تو میں نے اسے کپتانی لینے سے منع کیا تھا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے شاہین شاہ کو سمجھایا کہ آپ ایک، دو سال رک جاؤ اور اپنی بائولنگ پر بھرپور توجہ دو لیکن اس نے میری نہ سنی کیونکہ وہ بھی آفریدی ہے۔

پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشید لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں

لاہور میں دھماکہ،ہلاکتیں،22افراد کے حوالے سے افسوسناک خبر،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

FOLLOW US