اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں کے ساتھ بارش/برفباری جبکہ بعض مقامات پرموسلادھاربارش کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں دھند کی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب ،شمالی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش/برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: پاراچنار 08، پٹن05، مالم جبہ 03، چترال،کاکول،بالاکوٹ 02،کالام ، میرکھانی، بنوں، ڈی آئی خان، چراٹ، تخت بائی 01، گلگت بلتستان : استور08،اسکردو01، پنجاب: گجرات07، سیالکوٹ (ائرپورٹ 05، سٹی 02)، لاہور (سٹی03، ائرپورٹ 02) ، مری، حافظ آباد،جہلم02، اسلام آباد (زیروپوائنٹ، ائرپورٹ، بوکرا 01)، راولپنڈی (شمس آباد 01)،منگلہ،سرگودھا،جوہرآباد،گوجرانوالہ،اوکاڑہ، کوٹ ادو01، کشمیر: کوٹلی، راولاکوٹ 05،
شاہین آفریدی کے شاہد آفریدی کے کپتانی نہ لینے کا مشورہ نہ ماننے کی وجہ سامنے آگئی
گڑھی دوپٹہ 04،مظفر آباد (ائرپورٹ 03، سٹی 02)، بلوچستان: پنجگورمیں 01ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ): استور03 اور مالم جبہ 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09،کالام منفی 08،گوپس منفی07،اسکردو منفی05،ہنزہ،پاراچنار،بگروٹ منفی 04،مالم جبہ،استورمنفی03، چترال اوردیرمیں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے
لاہور میں دھماکہ،ہلاکتیں،22افراد کے حوالے سے افسوسناک خبر،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ