Sunday January 19, 2025

نامور گلوکار میکا سنگھ صبح چاربجے سنی لیون کے گھرجاپہنچے۔۔۔گلوکارکی تواضع کس طرح کی گئی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ممبئی : بالی وڈ کے نامور گلوکار میکا سنگھ نے حال ہی میں اداکارہ سنی لیون کے اخلاق اور مہمان نوازی سے متعلق بات کی۔کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو میں میکا سنگھ اور سنی لیون نے شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت ایک دوسرے کے حوالے سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔پروگرام کے دوران میکا سنگھ نے سنی لیون اور ان کے شوہر کی ماضی میں کی گئی مہمان نوازی کی یاد تازہ کی۔گلوکار نے بتایا کہ میں امریکی شہر لاس اینجلس کانسرٹ کے لیے گیا تھا تو سنی کے گھر بھی جانے کا سوچا، میں نے سنی کو فون پر بتایا کہ رات 11 یا 11:30 تک ان کے گھر پہنچوں گا۔میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے سنی لیون کے گھر جانے میں تاخیر ہوگئی اور میں صبح 4 بجے ان کے گھر پہنچا، سنی اور ان کے شوہر ڈینیئل نے اتنی رات ہوجانے کے باوجود میری خاطر مدارت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔گلوکار کا کہنا تھا کہ سنی نے اس وقت میرے لیے پیزا بنایا اور ساتھ ہی انہوں نے کافی بھی بنائی، دونوں چیزیں انتہائی شاندار تھیں۔

پی ٹی اے کا بڑا قدم ، مری اور گلیات میں فون کال سروس مفت کردی

حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں ،پی ٹی آئی ووٹرز نے بھی عمران خان کی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

مری اور گلیات میں دوبارہ برفباری،محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

قصور واقعی عوام کا ہے جو سیاحت کے فروغ کے نعرے لگاتی حکومت پر یقین کر بیٹھی، سانحہ مری کے بعد اقرارالحسن کا بھی طنز، حکومت کو کھری کھری سنادیں

FOLLOW US