Sunday January 19, 2025

حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں ،پی ٹی آئی ووٹرز نے بھی عمران خان کی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، انہیں قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں ۔اپنے بیان میں رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سانحہ مری میں لوگ گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے زندگی کی بازی ہار گئے ، حکومتی کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز بھی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں ، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ عوام موسمی حالات کو دیکھ کر مری کیوں نہیں گئے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سانحہ مری حکومت کی بے حسی کی وجہ سے پیش آیا ، مری واقعے پر حکومت کی بے خبری سوالیہ نشان ہے ؟َ۔ عمران نیازی نے عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیا اور بڑی کرپشن کی ، عمران خان کو اپنی نا اہلی کا جواب دہ ہونا پڑے گا، پاکستان کو تحریک انصاف کی حکومت نے دیوالیہ بنادیا ہے ۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں گیس کا بحران پیدا کر دیا جبکہ ملک میں گندم کا شدید بحران بھی آنےوالا ہے ۔

مری اور گلیات میں دوبارہ برفباری،محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

قصور واقعی عوام کا ہے جو سیاحت کے فروغ کے نعرے لگاتی حکومت پر یقین کر بیٹھی، سانحہ مری کے بعد اقرارالحسن کا بھی طنز، حکومت کو کھری کھری سنادیں

اگلا آرمی چیف کون ہو گا؟ وزیراعظم عمران خان کا فیورٹ ترین نام سامنے آگیا

FOLLOW US