Sunday January 19, 2025

پی ٹی اے کا بڑا قدم ، مری اور گلیات میں فون کال سروس مفت کردی

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مری اور گلیات میں موجود سیاحوں کیلئے کال کی سہولت مفت کردی۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مری اور گلیات کے علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بیلنس نہ رکھنے والے وہ موبائل فون صارفین جو اس وقت ان علاقوں میں موجود ہیں، انہیں فوری طور پر مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ پی ٹی اے کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹرز نے گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو زیرو بیلنس ہونے پر اپنے نیٹ ورک کے نمبرز پرمفت کالز کی سہولت فراہم کردی ہے۔ صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، پی ٹی اے نے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی بندش کی صورت میں خاطر خواہ متبادل انتظامات ضرور رکھیں ۔

حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں ،پی ٹی آئی ووٹرز نے بھی عمران خان کی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

مری اور گلیات میں دوبارہ برفباری،محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

قصور واقعی عوام کا ہے جو سیاحت کے فروغ کے نعرے لگاتی حکومت پر یقین کر بیٹھی، سانحہ مری کے بعد اقرارالحسن کا بھی طنز، حکومت کو کھری کھری سنادیں

FOLLOW US