اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں آج دوبارہ برفباری کا امکان ظاہر کر دیا ہے ۔ ڈی جی میٹ ریاض کے مطابق مری اور گلیات میں آج پھر برفباری کا امکان ہے جبکہ آئندہ تین سے چار روز تک برفباری نہ ہونے کے امکانات ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں چناب میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق آج شام تک مرالہ میں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ مری میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب برفباری ہوئی ، برفباری 3 فٹ تک ریکارڈ کی گئی جس کے باعث شاہرات بند ہو گئیں اور ہزاروں گاڑیاں شاہرات پر پھنس گئیں جس کے باعث قریب دو درجن افراد گاڑیوں میں ہی جاں بحق ہو گئے ۔پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا گیا اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مری کی تمام مرکزی شاہرات کو کلیئر کرا لیا گیا ہے ۔
اگلا آرمی چیف کون ہو گا؟ وزیراعظم عمران خان کا فیورٹ ترین نام سامنے آگیا
مری میں منافع خورانڈہ 500 اور کمرے کے 50 ہزار طلب کر رہے تھے، رابی پیرزادہ بھی میدان میں آگئیں