Sunday May 5, 2024

مری میں منافع خورانڈہ 500 اور کمرے کے 50 ہزار طلب کر رہے تھے، رابی پیرزادہ بھی میدان میں آگئیں

لاہور: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف نے کیا ہے کہ مری میں برفباری میں پھنسے سیاحوں سے مقامی لوگوں نے اشیائے خورونوش اور ہوٹل کے کرائے کی مد میں بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک سیاح کی گفتگو شیئر کی ہے جس میں اس نے مری کے مقامی لوگوں کو منافق قرار دیتے ہوئے مقامی لوگوں کی جانب سے سیاحوں سے بھاری رقم لیے جانے کا انکشاف کیا ہے،انہوں نے برف میں پھنسی ایک بس کی تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا ’’یہ تصویر میں نے خود کھینچی تھی اور جو کچھ نیچے کسی بھائی نے لکھا ہے وہ حرف بہ حرف سچ ہے۔

پرانے کرنسی نوٹ ختم، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیڈن لائن دیدی، عوام کی بینکوں کی جانب دوڑیں لگ گئیں

دو رات پہلے مری میں برف میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو اہلیان مری پانچ سو روپے کا ایک انڈہ فروخت کر رہے تھے، ہوٹل کمرے کا کرایہ تیس ہزار سے پچاس ہزار مانگ رہے تھے اور پانی کی بوتل پانچ سو کی بیچ رہے تھے۔چھوٹی گاڑی کو دھکا لگانے کا تین ہزار اور بڑی گاڑی کو دھکا لگانے کا پانچ ہزار لے رہے تھے۔ آج سارے مددگار بنے ہوئے ہیں ہوٹل مالکان بھی نیک بن گئے۔ منافق قوم۔ ایک سیاح کی گفتگو‘‘۔ واضح رہے کہ سیاحتی مقام مری میں سیر کے لیے جانے والے افراد شدید برفباری میں پھنس گئے تھے۔ وقت پر مدد نہ ملنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شدید سردی میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے۔ حکومت پنجاب نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ برفانی طوفان میں پھنس جائیں یا کسی ایسے علاقے میں جارہے ہوں تو کیا کرنا چاہیے ؟ وہ باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ، چیئرمین این ڈی ایم اے

FOLLOW US