Sunday January 19, 2025

مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ، چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا کہ مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ منتقل کیا جا چکا ہے ، 371 افراد آرمی کے کیمپوں میں منتقل کئے گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ، کلڈانہ باڑیاں روڈکھولنےکاکام جاری ہے، کلڈانہ باڑیاں روڈپر 77گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جوگاڑیاں پھنسی ہیں ان میں سیاح نہیں ہیں، سیاح یہ گاڑیاں چھوڑکرخودہی محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئےتھے، کلڈانہ باڑیاں کےعلاوہ تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

مری میں کیا اتنی برف پہلی دفعہ پڑی تھی؟ وفاقی وزیر مونس الہٰی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

اہم ترین ملک پر فضائی حملہ۔ بچوں سمیت 56 افراد ہلاک

بارشیں اور طوفان ختم ہوا یا ابھی باقی ہے۔۔ آج اتوار کو ملک کا موسم کیسارہے گا۔۔؟

FOLLOW US