Thursday May 2, 2024

پرانے کرنسی نوٹ ختم، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیڈن لائن دیدی، عوام کی بینکوں کی جانب دوڑیں لگ گئیں

لاہور : پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی ڈیڈ لائن میں اضافہ کر دیا گیا، اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کر دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق 100 ،50 ، 10اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبرتک توسیع کی گئی ہے، عوام پرانے نوٹ اسٹیٹ بینک آفس آکر تبدیل کروا سکتے ہیں۔ اس سے قبل پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے حوالے سے گزشتہ ماہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بھی اہم بیان جاری کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کیلئے ایک سال کی توسیع کی منظوری دی ہے، اسٹیٹ بینک چاہتا ہے

اگر آپ برفانی طوفان میں پھنس جائیں یا کسی ایسے علاقے میں جارہے ہوں تو کیا کرنا چاہیے ؟ وہ باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

کہ پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کیلئے چھ سال کی ایکسٹیشن کی جائے لیکن کابینہ نے ایک سال کی توسیع کی ہے۔ جن لوگوں نے 10، 50، 100اور 1000روپے کے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے ہیں وہ ایک سال میں کروالیں۔ یہاں واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ملک میں پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔تاہم بعد ازاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتے نئے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن اور اس سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔

سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ، چیئرمین این ڈی ایم اے

FOLLOW US