Sunday November 24, 2024

عرفان خان کو لگتا تھا کہ میں ان سے بے وفائی کروں گی۔۔ اہلیہ کے انکشافات نے تہلکہ مچادی، موت وجہ بھی یہی تھی؟

ممبئی: سال 2020 میں انتقال کر جانے والے بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ نے شادی کے حوالے سے چند انکشاف کیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدار نے اسٹار کے ساتھ گزارے کچھ دل کو چھو لینے والے لمحات کی یادیں اُن کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر تازہ کیں۔سوتاپا سکدار نے عرفان خان کے ساتھ اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان نے کبھی انہیں خاص محسوس نہیں کروایا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ میں خاص ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عرفان خان میرے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کو مدت گزرنے کے بعد بھی اداکار کو لگتا تھا کہ میں بور ہو کر انہیں چھوڑ دوں گی۔عرفان خان کی اہلیہ نے بتایا کہ شادی کے آغاز میں ہم دونوں میں ہی بہت خامیاں تھیں لیکن بالآخر ہماری خامیوں پر ہمارا اتحاد ہی ہمیشہ جیتا۔یاد رہے کہ سال 2018 میں عرفان خان میں موذی مرض کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ورسٹائل اداکار عرفان خان اپریل 2020 میں 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

دپیکا پڈوکون کی سلمان خان کو شادی کی پیشکش لیکن سلو میاں نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو بھی سامنے آگئی

جہانگیر ترین کی ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت، بڑا اعلان کر دیا

سعودی عرب بدلنے لگا، خواتین کو ایک اور آزادی مل گئی، سعودی حکومت کا تاریخی فیصلہ

پی ایس ایل 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع۔پہلا میچ کب اور کس کے درمیان ہوگا۔۔شائقین کیلئے شاندار خبر

FOLLOW US