Monday January 20, 2025

جہانگیر ترین کی ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت، بڑا اعلان کر دیا

لاہور: تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سعدرفیق میرے بھائی ہیں اور اکھٹے فیملی میں رہ چکے ہیں ، ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلتی رہیں گی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی ، جس نے صحافیوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر لی اور شادی میں شریک دیگر مہمان بھی اس پر حیران دکھائی دیئے ۔ شادی کی تقریب کے دوران ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے ؟ جس پر تحریک انصاف کے ناراض رہنما نے جواب دیا کہ جہاز تو کسی بھی جانب جاسکتا ہے ، خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکھٹے فیملی میں رہ چکے ہیں ،ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلتی رہیں گی ۔

سعودی عرب بدلنے لگا، خواتین کو ایک اور آزادی مل گئی، سعودی حکومت کا تاریخی فیصلہ

شادی کی تقریب میں ن لیگ کے رہنما اور سابق سپیکر اسمبلی ایاز صادق بھی شریک تھے ، انہوں نے مسکرا کر صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جہانگیر ترین سے وجہ پوچھیں وہ ن لیگ میں شمولیت کے سوال پر مسکراتے رہے ہیں ۔ ‘‘ ایاز صادق نے بات کو آگے بڑھایا اور خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین ہو ں یا کوئی اور ، پی ٹی آئی کا رہنما عمران خان کے علاوہ سب مسکرا ہی رہے ہیں ۔

پی ایس ایل 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع۔پہلا میچ کب اور کس کے درمیان ہوگا۔۔شائقین کیلئے شاندار خبر

نیوی سیلنگ کلب غیر قانونی ہے ، تین ہفتوں میں مسمار کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

FOLLOW US