Monday January 20, 2025

میں تو اندر ہی اندر پریشان ہوتی رہتی تھی جھانوی کے چھوٹے کپڑے دیکھ کر

اسلام آباد: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے لباس سے متعلق گفتگو کی۔ بھارتی میڈیا پر کترینہ کےجھانوی کپور کے لباس سے متعلق دیے گئے ماضی کے ایک بیان کو رپورٹ کیا گیا ہے جس میں کترینہ نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو میں شرکت کے دوران جھانوی کے لباس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔ دورانِ شو نیہا نے کترینہ سے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جو جم میں بہت زیادہ چھوٹا لباس (OTT) پہنتی ہیں؟ اس پر کترینہ نے جھانوی کپور کے جم میں پہنے جانے والے چھوٹے لباس پر تشویش کا اظہار کیا۔ کترینہ نے جھانوی اور اپنے جم میں گزارے گئے وقت پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس لباس کو اوور دی ٹاپ تو نہیں کہیں گے لیکن مجھے جھانوی کے بہت اور بہت ہی زیادہ چھوٹے شارٹس پر تشویش ہوتی تھی جو کہ وہ جم میں پہنا کرتی تھیں، میں ان کے لیے اکثر فکر مند ہوجایا کرتی تھی۔ کترینہ کے بیان پر جھانوی کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل کااظہار تو نہیں کیا گیا تاہم جھانوی کی کزن سونم کپور نے انسٹا اسٹوری پر اداکارہ کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سراہا۔ سونم کپور نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جھانوی باقاعدہ لباس پہنتی ہیں جو اس پر جچتے بھی ہیں۔

دنیا کی کم عمرترین ارب پتی خاتون کو80سال قید کی سزا کیوں سنائی جارہی ہے؟ جانیں

دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک میں روسی فوج داخل ہوگئی

پرویز خٹک کے کنونشن میں گونیازی گواور گوخٹک گو کے نعرے، زبردست ہنگامہ آرائی

FOLLOW US