Tuesday January 21, 2025

’’والد نے فون کر کے پوچھا کہ کیا ہوا سانپ زندہ ہے ؟ میں نے جوا ب دیا کہ۔۔‘‘سلمان خان نے دلچسپ بات بتا دی

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان 56 برس کے ہو گئے ہیں تاہم سالگرہ سے ایک روز قبل انہیں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے باعث انہیں چھ گھنٹے ہسپتال میں گزارنے پڑے لیکن اب وہ صحت مند ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سلمان خان اپنی سالگرہ کے موقع پر گھر سے باہر آئے اور انہوں نے ’’پاپا رازی‘‘ سے گفتگو میں بتایا کہ سانپ کے کاٹنے کے واقعے پر ’میرے والد نے پوچھا کہ کیا ہوا؟ سانپ زندہ ہے؟ تو میں نے کہا ٹائیگر بھی زندہ ہے، سانپ بھی زندہ ہے۔‘واضح رہے ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی ایک فلم کا نام ہے۔ اس فلم سیریز کا تیسرا حصہ ’ٹائیگر 3‘ 2022 کے وسط میں ریلیز ہوگا۔

بابراعظم سال 2021ء کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان رہے

سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز ایک سانپ نے کاٹ لیا تھا لیکن اب ’سانپ سے دوستی ہوگئی‘ ہے۔ان کا ایک کمرے کے اندر سانپ گھس گیا تھا تو بچے ڈر گئے تھے، میں نے کہا ایک لکڑی دے دو مجھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سانپ کو اٹھایا بڑے پیار سے اور اسے باہر لے کر آیا اور سانپ بھی بڑے پیار سے لپٹ گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سانپ ان کے ہاتھ کے انتہائی قریب آگیا تو انہوں نے اسے دوسرے ہاتھ سے پکڑ لیا۔ یہاں جو بھی ہمارا سٹاف ہے انہیں پتا ہے کہ وہ قندھاری سانپ ہے۔ وہ زور سے چلائے قندھاری، قندھاری، قندھاری۔ پھر سانپ کو سمجھ آیا کہ وہ قندھاری ہے اور اس نے کاٹنا ضرور ہے۔سلمان خان نے رپورٹرز کو بتایا کہ سانپ نے انہیں تین بار ڈسا جس کے بعد انہوں نے اسے آزاد کردیا۔پھر ہم ہسپتال چلے گئے اور ہسپتال میں پتا چلا کہ یہ الگ قسم کا سانپ ہے۔

ملک کے کن حصوں میں تین روز مسلسل ابر رحمت برسنے کی توقع ہے ؟محکمہ موسمات نے برفباری کی بھی پیشگوئی کردی

شاہد آفریدی نے محمدعا مر کا معاملہ خراب کرنے کا ذمہ دا ر کس کو ٹھہرایا؟چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا

FOLLOW US