Monday May 6, 2024

بابراعظم سال 2021ء کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان رہے

لاہور : پاکستان کے سٹار بلے باز بابراعظم نے کھیل کے تمام فارمیٹس میں بطور کپتان کیرئیر کا شاندار آغاز کیا ہے۔ اگرچہ جب انہیں پہلی بار کپتان بنایا گیا تو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے بارے میں شکوک و شبہات تھے لیکن ان شکوک کو ان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی نے جلد ہی ختم کر دیا ہے۔ بابراعظم قائدانہ کردار میں ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں اور انہوں نے ٹیم کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے ، قومی ٹیم نے بابراعظم کی قیادت میں 2012ء کے بعد سے پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور کیلنڈر ایئر میں تین ٹیسٹ سیریز میں فتوحات حاصل کیں ۔ 27 سالہ قومی کپتان طویل ترین فارمیٹ میں بطور کپتان خاصی متاثر کن کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔ پاکستان نے کیلنڈر ایئر میں بابراعظم کی کپتانی میں 8 میں سے 7 ٹیسٹ جیتے جس کے ساتھ ہی وہ رواں سال دنیا کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے ہیں۔ بابراعظم سے زیادہ ٹیسٹ میچ اس سال کسی اور کپتان نے نہیں جیتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی 6 فتوحات کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں اور انگلینڈ کے کپتان جو روٹ 4 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ملک کے کن حصوں میں تین روز مسلسل ابر رحمت برسنے کی توقع ہے ؟محکمہ موسمات نے برفباری کی بھی پیشگوئی کردی

بابراعظم نے اپنی ٹیم کو جنوبی افریقہ، زمبابوے اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں فتح دلائی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز ڈرا کی۔ پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی نے اسے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے اور قومی ٹیم کے پاس اب 2023ء میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ بابراعظم کی قیادت میں اس سال پاکستانی ٹیم نے 8 میں سے 7 مقابلے جیتے ہیں اور صرف 1 میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے اس سال 10میں سے 6 ٹیسٹ جیتے 3 ہارے اور 1 ڈرا ہوا، برطانوی کپتان جو روٹ کی قیادت میں انگلینڈ نے 14 میں سے 4 میچ جیتے 7 ہارے اور 2 برابر رہے، سری لنکن کپتان دیموتھ کارونارتنے کی کپتانی میں سری لنکا نے 7 میچ سے 3 مقابلے جیتے ،1 ہارا اور 3 ڈرا ہوئے، ویسٹ انڈین کپتان کریگ براتھویٹ رواں سال 10 میں سے 3 میچ جیتے، 5 ہارے اور 2 برابر رہے۔

شاہد آفریدی نے محمدعا مر کا معاملہ خراب کرنے کا ذمہ دا ر کس کو ٹھہرایا؟چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا

FOLLOW US