Tuesday January 21, 2025

بیٹے کی رہائی کے بعد شاہ رخ خان کی دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی

ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے منشیات کیس میں بیٹے آریان خان کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد زیرِ التوا فلمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک بھارتی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان بیٹے آریان خان کو رہائی اور ہفتہ وار حاضری سے استثنیٰ ملنے کے بعد پُرسکون ہوگئے ہیں اور انہوں نے اب دوبارہ فلم نگری کی طرف لوٹنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ شاہ رخ خان بہت جلد سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک خصوصی سین کی شوٹنگ کے لیے ممبئی کے یاش راج سٹوڈیو کا دورہ کریں گے۔ اداکار کے لیے 12 روز کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔اس کے بعد شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور دیگر کے ہمراہ بیرون ملک جائیں گے جہاں گانے کے علاوہ فلم کے کچھ خاص لمحات کی شوٹنگ بھی متوقع ہے۔

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے ، پاکستان بھی میدان میں آ گیا

نامعلوم افرادکی فائرنگ،پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم ترین رہنما جاں بحق

وہ وقت جب قائداعظم نے ذوالفقار علی بھٹو کو نصیحت کی،بابائے قوم نے سابق وزیراعظم کوخط کاکیاجواب دیا؟جانیں

FOLLOW US