Tuesday January 21, 2025

نامعلوم افرادکی فائرنگ،پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم ترین رہنما جاں بحق

جنوبی وزیرستان : جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نجیب محسود جاں بحق ہو گئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ جنوبی وزیرستان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہو گئے، ناخوشگوار واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں پیش آیا، نجیب اللہ محسود گاؤں لدھا سے ٹانک آ رہے تھے کہ سراروغہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبر نہ ہو سکے، لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کی جارہی ہے، نجیب اللہ محسود دو مرتبہ پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے قومی اور صوبائی الیکشن لڑچکے ہیں۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نےق ت ل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجیب محسود کی شہادت پر افسوس ہے، ان کا ق ت ل خیبرپختونخوا میں قیام امن پر ایک سوالیہ نشان ہے، خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی مخالف سیاسی کارکنان ایک کے بعد ایکق ت ل ہورہے ہیں، حکومت فی الفور نجیب محسود کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔

وہ وقت جب قائداعظم نے ذوالفقار علی بھٹو کو نصیحت کی،بابائے قوم نے سابق وزیراعظم کوخط کاکیاجواب دیا؟جانیں

مردان میئر الیکشن کی دوبارہ گنتی جے یو آئی کے امیدوار نے شکست تسلیم کر لی

ن لیگ والے بوٹ پالش لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ نہیں کررہا، فواد چوہدری

FOLLOW US