Sunday January 19, 2025

کترینہ کیف کوسابقہ بوائے فرینڈ سلمان خان کا ایسا تحفہ کہ کترینہ اور وکی کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

اسلام آبا د: اداکارہ کترینہ کیف کو اپنے سابق مبینہ بوائے فرینڈز سے شادی پر کروڑوں روپے کی مالیت کے تحائف ملے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو ان کی شادی پر رینج روور گاڑی بطور تحفہ دی جس کی قیمت 3 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب عالیہ بھٹ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار رنبیر کپور نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کو تحفے میں ہیروں کا ہار دیا اور بھارتی میڈیا کے مطابق اس ہار کی مالیت 2.7 کروڑ بھارتی روپے ہے۔دونوں اداکاروں نے کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کی لیکن پھر بھی انہوں نے کترینہ کو قیمتی تحائف بھیجے۔ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث کترینہ کی شادی میں شرکت نہیں کی لیکن انہوں نے کترینہ کیف کو شادی کے تحفے میں 1.5 لاکھ کی ایک پینٹنگ دی۔ اداکار ہریتھک روشن کی بات کی جائے تو انہوں نے وِکی اور کترینہ کو تحفے میں بی ایم ڈبلیو G310 بائیک دی جس کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ اداکارہ انوشکا شرما اور عالیہ بھٹ نے بھی ساتھی اداکاروں کی شادی کی خوشی میں انہیں تحائف دیے۔ انوشکا شرما نے 6.4 لاکھ بھارتی روپے کے ہیرے کے بُندے جب کہ عالیہ نے لاکھوں روپے کی پرفیوم کی باسکٹ بطور تحفہ پیش کی۔

پی پی 206 ضمنی الیکشن، ن لیگ کے رانا سلیم کامیاب، عام انتخابات میں انہوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کتنے ووٹ لیے تھے؟

مین آف دی میچ ،مین آف دی سیریز کے ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

3دن صبح کس وقت سے شام کس وقت تک موبائل سروس بند رہے گی ۔؟ شیخ رشید نےو ضاعت کردی،عوام کیلئے بڑی خبر

FOLLOW US