Sunday January 19, 2025

اچانک انتقال ۔ ادکار عمران عباس کے گھر صف ماتم ،سجل سمیت کئی ادکارہ کا اظہار افسوس، مداح بھی غمگین

اسلام آباد: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ماں کے حوالے سے ایک جذباتی پیغام میں مداحوں کو اس افسوس ناک خبر سے آگاہ کیا۔عمران عباس نے لکھا کہ ’الوداع میری ماں، میں اب ان قدموں کو مزید چوم نہیں سکوں گا، آج میں نے اپنی جنت کھو دی، برائے مہربانی میری ماں کیلئے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔‘علاوہ ازیں عمران عباس نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ دو برس قبل 15 دسمبر کو ہی میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور اسی تاریخ کو آج میری والدہ چل بسیں۔عمران عباس کی والدہ کے انتقال کی پوسٹ پر اداکارہ سجل علی نے افسوس کا اظہا رکیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ’پروفیسر باغی ‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے عابد فاروق انتقال کر گئے

رواں سال کس ٹیم نے سب سے زیادہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز جتیے، اہم اعداد وشمار سامنے آگئے

بیٹے کی شادی، مریم نواز کے ڈریس کس بھارتی ڈیزائنر نے تیار کیے؟ نام سامنے آگیا

FOLLOW US