Sunday January 19, 2025

بیٹے کی شادی، مریم نواز کے ڈریس کس بھارتی ڈیزائنر نے تیار کیے؟ نام سامنے آگیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبا ت کا سلسلہ جاری ہے،میڈیا اور سوشل میڈیا پر دلہن سے زیادہ مریم نواز کے ڈریسز کے چرچے ہیں۔اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ مریم نواز کے ڈریسز بھارتی ڈیزائنر ابھینومشرا نے ڈیزائن کیے ہیں۔مریم نواز کو اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں مختلف قسم ڈریسز ساڑھی، لہنگا وغیرہ پہنے ہوئے دیکھا گیا جس پر ان کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔سیاسی مخالفین کی جانب سے جہاں ان پر تنقید ہورہی ہے وہیں ان کی ڈریسنگ سینس کو سراہا بھی جارہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مریم نواز کے ڈریس بھارتی ڈیزائنرابھینوا مشرا نے تیار کیے۔مریم نواز کی ٹیم نے ابھینوا مشرا سے انسٹا گرام پر رابطہ کیا تھا جس کے بعد ان میں ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ابھینوا مشرا کاکہنا ہے کہ مریم نواز کے ڈریسزایرانی، لکھنو اور ترک کلچر کا امتزاج ہیں،ہمیں ان کے ڈریس تیار کرنے پر ابھی تک کافی مثبت ردعمل ملا ہے۔

ن لیگ کی ڈیل ہوگئی اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز دعویٰ

’بلے کی مار بڑی سخت ، ورکرز کونقصان پہنچا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ‘تحریک انصاف نے مخالفین کو دو ٹوک پیغام دے دیا

بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثہ، گروپ کیپٹن ورون سنگھ بھی چل بسے

FOLLOW US