Sunday January 19, 2025

رواں سال کس ٹیم نے سب سے زیادہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز جتیے، اہم اعداد وشمار سامنے آگئے

لاہور: پاکستان رواں سال سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے جبکہ ون ڈے میچز کی فتوحات میں بنگلہ دیش سب سے آگے ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق رواں سال پاکستان نے نو ٹیسٹ میچ کھیلے اور سات جیتے،پاکستان کو دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت نے بھی سات ہی ٹیسٹ میچز جیتے مگر اس کے کھیلے گئے ٹیسٹ میچز کی تعداد 13 ہے جبکہ اس کو تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان نے رواں سال سب سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتے جن کی تعداد 19 ہے۔ یہ کسی بھی ایک سال کے دوران جیتے گئے ٹی 20 میچز کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔ بنگلہ دیش رواں سال سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی ٹیم ہے۔ بنگلہ دیش نے 12 میچز کھیلے اور آٹھ میچز جیتے،اس فہرست میں اومان اور انگلینڈ کی ٹیمیں چھ فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بیٹے کی شادی، مریم نواز کے ڈریس کس بھارتی ڈیزائنر نے تیار کیے؟ نام سامنے آگیا

ن لیگ کی ڈیل ہوگئی اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز دعویٰ

’بلے کی مار بڑی سخت ، ورکرز کونقصان پہنچا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ‘تحریک انصاف نے مخالفین کو دو ٹوک پیغام دے دیا

FOLLOW US