Wednesday May 8, 2024

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی نواز شریف کو سزا دینے کے حوالے سے آڈیو ٹیپ جعلی نکلی، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور: نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعوی کیا کہ امریکی فرانزک ایجنسی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی وائرل ہونے والی آڈیو کال کو جعلی قرار دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق آڈیو کا فرانزک پریمو فرانزک کمپنی سے کروایا گیا ہے۔آڈیو کو دو مختلف ایونٹس سے اکٹھا کرکے جوڑا گیا ہے۔45 سکینڈ کی آڈیو میں 25 سکینڈ کی آڈیو ایک موقع کی ہے جبکہ باقی آڈیو کسی دوسرے موقع کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ آڈیو چند روز قبل جیو نیوز سے وابستہ صحافی احمد نوارنی نے جاری کی تھی جس کے بعد یہ دعوی ٰ کیا جارہا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا میرٹ پر نہیں دی گئی۔ نجی ٹی وی کی اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی چوری سامنے آئی، سپریم کورٹ کو اب اس پر ایکشن لینا چاہیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل ٹیم کے کپتان نے مفت میں پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کردیا

حادثہ یا بدلہ؟ مینارِ پاکستان کی متاثرہ عائشہ اکرم کے حوالے سے افسوسناک خبر

کوئٹہ ویڈیوز اسکینڈل ، ملزم ہدایت خلجی کیخلاف درخواست دینے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، معاملہ مزید سنگین ہو گیا

FOLLOW US