Sunday January 19, 2025

کترینہ کیف کی شادی کی وہ تصاویر لیک جن کا مداحوں نے سوچا بھی نہ تھا

جے پور:بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں انہیں روایتی انڈین انداز میں پھیرے لیتے اور ایک دوسرے کو ورمالا پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کترینہ کیف نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “ان تمام چیزوں کیلئے جو ہمیں اس مقام پر لائیں، ہمارے دل میں صرف پیار اور احسان مندی ہے، زندگی کے اس نئے سفر کی شروعات پر ہم سب کو آپ کے پیار اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔” کترینہ کیف کے شوہر بننے والے وکی کوشل نے بھی وہی تصاویر اور تحریر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جو ان کی اہلیہ نے شیئر کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی جا رہی تھیں جو چھپ کر اور انتہائی دور سے بنائی گئی تھیں تاہم اب نوبیاہتا جوڑے نے خود ہی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کا تحفہ دے دیا ہے۔

ویرات کوہلی کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے وجہ بتادی

ہیلی کاپٹر حادثہ، جنرل بپن راوت زخمی حالت میں مقامی لوگوں سے کیا کہتے رہے؟ عینی شاہد کا تہلکہ خیز دعویٰ

وینا ملک کو دوسری شادی کے لیے کس طرح کے مرد کی تلاش ہے ؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

FOLLOW US