Friday April 19, 2024

“اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز اس اداکارہ کے کہنے پر بنائیں” گرفتار ملزم کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور: خفیہ کیمرے سے سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے سینئر اداکارہ خوشبو خان کے کہنے پر اداکاراؤں کی ویڈیوز بنائیں۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت کاشف چن کے نام سے ہوئی ہے جو ایکسٹرا جونیئر اداکار ہے۔ ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسے سینئر اداکارہ خوشبو خان نے ویڈیوز بنانے کا کہا اور اس کیلئے پیسے بھی دیے۔ اداکارہ نے موبائل فون میں ایک ایپلی کیشن بھی انسٹال کرکے دی جس سے خفیہ ویڈیو بنتی ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملزم کا موبائل فون فرانزک تجزیے کیلئے بھجوا دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں کام کرنے والی اداکاراؤں کی میک اپ روم میں خفیہ کیمرے سے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز سامنے آئی تھیں جس پر متاثرہ اداکاروں نے ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا۔

“پاکستان کے بارے میں اب بھی ہمارے خیالات اچھے ہیں” سری لنکن منیجر کے بھائی کا بیان آگیا

توبہ استغفار ، خفیہ کیمروں کی کارستانی ، معروف پاکستانی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں

بھارتی بلے باز نے بولڈ ہونے پر بھی ریویو لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US