Monday April 29, 2024

“پاکستان کے بارے میں اب بھی ہمارے خیالات اچھے ہیں” سری لنکن منیجر کے بھائی کا بیان آگیا

سیالکوٹ/ کولمبو : فیکٹری ملازمین کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے بھائی کمالا سری نتاشا کمارا کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں، انہیں پاکستان پسند ہے اور اب بھی ان کے پاکستان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ایسا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کمالا سری نتاشا کمارا نے کہا کہ ان کے گھر والے اب تک ہونے والی تحقیقات سے مطمئن ہیں، پاکستانی حکومت کی تحقیقات درست سمت میں ہیں، وزیر اعظم سنجیدگی سے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان حکومت سے گزارش ہے کہ بھائی کے بچوں کیلئے کچھ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بھائی ہنس مکھ ، انجینئر اور فیملی میں سب سے چھوٹا تھا، وہ ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتا تھا ، اس نے کبھی پاکستان سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی۔

توبہ استغفار ، خفیہ کیمروں کی کارستانی ، معروف پاکستانی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں

پریانتھا کمارا کے بھائی کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی والدہ سے ہر ہفتے ضرور بات ہوتی تھی، والدہ کو ابھی بھائی کے انتقال سے متعلق نہیں بتایا ، ان کی اہلیہ صدمے میں ہیں۔ پیر تک میت سری لنکا پہنچ جائے گی جو منگل کو حوالے ہوگی اور اس کے بعد آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک بھائی کراچی میں ملازمت کرتا ہے اور وہ ابھی بھی کراچی میں موجود ہے، ہمیں پاکستان پسند ہے، ایسا واقعہ کہیں بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے بارے میں ہمارے خیالات اب بھی اچھے ہیں۔ وہ خود بھی فیصل آباد میں ملازمت کرتے تھے، پاکستانی لوگ بہت ملنسار ہیں، وہ بہت سے ممالک میں رہے، ہر جگہ اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں، پاکستانی حکومت ایسے اقدامات کرے کہ مزید ایسے واقعات نہ ہوں۔

بھارتی بلے باز نے بولڈ ہونے پر بھی ریویو لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سیالکوٹ واقعہ، مقتول سری لنکن مینجر کی اہلیہ کا حکومت پاکستان سے انصاف کا مطالبہ،میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، میں نے خبروں میں دیکھا انہیں بےدردی سے قتل کر دیا گیا

FOLLOW US