Friday March 29, 2024

اسرائیل کی سابق خاتون وزیراعظم کا کردار نبھانے والی برطانوی اداکارہ کی مداحوں کے ساتھ دو نمبری، سگریٹ بھی جعلی استعمال کیے جانے کا انکشاف

لندن: 76سالہ برطانوی اداکارہ ہیلن میرین نے زندگی میں کچھ انتہائی کڑے اصول وضع کر رکھے ہیں جن میں ایک ’نو سموکنگ‘ ہے مگر ان کا یہ اصول اس وقت ان کے لیے آزمائش بن گیا جب انہیں اسرائیل کی سابق خاتون وزیراعظم گولڈا میئر کا کردار نبھانے کی پیشکش ہوئی جو کہ ’چین سموکر‘ تھیں تاہم ہیلن میرین نے اس مشکل کا بھی ایک حل بالآخر نکال ہی لیا اور وہ تھا جعلی سگریٹس۔ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے لیے جعلی سگریٹس کا سہارا لیا اور اب فلم کی شوٹنگ کے دوران ان جعلی سگریٹس کے کش لگاتی نظر آتی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق گولڈا میئر کو ’آئرن لیڈی‘ کا لقب دیا جاتا ہے جنہوں نے جنگ کے زمانے میں اسرائیل کی قیادت کی تھی۔

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

یہ جنگ 1973ءمیں لڑی گئی جس میں متعدد عرب ریاستیں متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف برسرپیکار ہوئیں اور اس جنگ میں اسرائیل کو کافی نقصان ٹھانا پڑا تھا۔گولڈا میئر 3مئی 1898ءکو کیف میں پیدا ہوئیں جو اب یوکرین کا دارالحکومت ہے، جبکہ ان کی موت 8دسمبر 1978ءکو یروشلم میں ہوئی۔ لو کیڈر وزیراعظم گولڈا میئر کی طویل عرصے تک پرسنل اسسٹنٹ رہیں۔ ان کا کردار اداکارہ کیملی کوٹین نبھا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گولڈا میئر کی زندگی پر بننے والی اس فلم کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے ۔

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

سیالکوٹ واقعہ، پولیس نے ایک اور گرفتار ملزم کی تفصیلات جاری کردیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ کیے معاہدے کا اثر ہوگا: مشیر خزانہ

FOLLOW US