Wednesday January 22, 2025

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

لاہور : سنی اتحاد کونسل کے ترجمان کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے ۔ اس رابطے کے دوران جماعت الصالحین بھی شریک تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سنی اتحاد کونسل اور جماعت الصالحین کی قیادت سے این اے 133کے الیکشن میں اپنے امیدوار کی حمایت کی درخواست کی۔قیادت نے مرکزی و صوبائی عہدیداران سے مشاورت کے بعد این اے 133میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور جماعت الصالحین کے صدر پیر خالد سلطان نے صوبائی و ضلعی رہنمائوں اورکارکنان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ 5دسمبر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی سے بھرپور تعاون کریں اورہر کارکن کے ووٹ کو یقینی بنائیں۔

سیالکوٹ واقعہ، پولیس نے ایک اور گرفتار ملزم کی تفصیلات جاری کردیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ کیے معاہدے کا اثر ہوگا: مشیر خزانہ

سالکوٹ واقعہ انتہائی شرمناک۔آرمی چیف بھی میدان میں آگئے، سول انتظامیہ کو بڑی یقین دہانی کرادی

FOLLOW US