Sunday November 24, 2024

سیالکوٹ واقعہ، پولیس نے ایک اور گرفتار ملزم کی تفصیلات جاری کردیں

لاہور: پنجاب پولیس نے سیالکوٹ واقعہ میں اب تک 110 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق اشتعال انگیزی میں ملوث دو مرکزی ملزمان فرحان ادریس اور عثمان رشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری کی ہلاکت کے افسوس ناک واقعہ کے ذمہ داران کسی رعائیت کے مستحق نہیں جن کی فی الفور گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق اس افسوس ناک واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کر دیا جائے گا۔ مرکزی ملزم فرحان ادریس کو ویڈیو میں تشدد کرتے اور اشتعال دلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ میں ملوث 1100سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن کے کردار کا تعین سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سارے معاملہ کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور آر پی او گوجرانولہ، ڈی پی او سیالکوٹ سمیت سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سیالکوٹ واقعہ ، اہم حکومتی شخصیت نے سری لنکا سے معافی مانگ لی

سیالکوٹ واقعہ، جب پولیس پہنچی تو کیا ہوا؟ فیکٹری مالک کا حیران کن انکشاف

FOLLOW US