Wednesday January 22, 2025

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔ چودھری سرور حکومتی جماعت کو چھوڑنے کی تیاری میں ہیں، اگلا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں مگر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چودھری سرور کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔نجی نیوز چینل جی این این کے ساتھ گفتگو میں سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے ساری زندگی انگلینڈ میں سیاست کی ہے جہاں پر اپنی جماعت کے ساتھ اختلافات ہو جانا معمولی بات ہے، انگلینڈ کی سیاست میں اگر حکومتی پالسیز پر تنقید کرنا ہو تو کھل کر اس کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری سرور کے ن لیگ کے ساتھ بھی ایسے ہی اختلافات رہے جن کی وجہ سے ان کو ن لیگ سے علیحدہ ہونا پڑا۔سینئر صحافی کے مطابق موجودہ حکومت سے بھی چودھری سرور کے اختلافات اسی نوعیت کے ہیں،

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

موجودہ حکومت کے ساتھ جب بھی ان کا کوئی اختلاف ہوتا ہے تو وہ کھل کر اس کا ظہار کر دیتے ہیں۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ چودھری سروراگلا الیکشن لڑنا تو چاہتے ہیں مگر وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات لکھ لیں کہ وہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر چلے جائیں گے، کیونکہ وہ پارٹی چھوڑنے کی تیاری میں ہیں۔

سیالکوٹ واقعہ، پولیس نے ایک اور گرفتار ملزم کی تفصیلات جاری کردیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ کیے معاہدے کا اثر ہوگا: مشیر خزانہ

FOLLOW US