Sunday January 19, 2025

اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی خوبصورتی کا راز بے نقاب کردیا

کراچی: اداکارہ علیزے شاہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا نیا مگر معروف نام ہیں جنہوں نے اپنی فنی مہارت اور خوبصورتی کی بدولت تیزی کے ساتھ شہرت کے زینے طے کیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی خوبصورتی کا بہت شہرہ رہتا ہے جہاں ان کی تصاویر پر کمنٹس میں لوگ ان کی تعریف و توصیف کرتے نظر آتے ہیں۔اب اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اداکارہ نے اپنی اس خوبصورتی کا راز لوگوں کو بتا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق علیزے شاہ نے اس ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ”اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میری جلد اتنی صحت مند، چمکدار اور روشن کیسے ہے؟ چنانچہ میں نے سوچا کہ اس کا راز آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں۔ اس کے بعد اداکارہ بیوٹی پراڈکٹس بنانے والی ایک کمپنی کی دو مصنوعات کے بارے میں بتاتی ہیں جن میں سے ایک کریم ہوتی ہے اور دوسری پراڈکٹ آنکھوں کے سیاہ حلقے اور جھریاں دور کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔بظاہر یہ ایک تشہیری پوسٹ تھی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

’ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لیے اس ایک آپشن پر بھی عمل ہوسکتا ہے‘ اسرائیل نے ایران کو انتہائی سنگین دھمکی دے دی

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سیالکوٹ واقعہ، جب پولیس پہنچی تو کیا ہوا؟ فیکٹری مالک کا حیران کن انکشاف

FOLLOW US