Sunday January 19, 2025

’ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لیے اس ایک آپشن پر بھی عمل ہوسکتا ہے‘ اسرائیل نے ایران کو انتہائی سنگین دھمکی دے دی

تل ابیب: اسرائیل نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع بینی گانتز نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ”ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لیے اس کی تنصیبات پر سٹرائیک کرنا ایک آپشن ہے جس پر عمل ہو سکتا ہے۔میرے خیال میں ہمیں اس آپشن پر عملدرآمد کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ بالخصوص ایسے وقت میں، کہ جب ہم خود کو تنہا پائیں۔میں دوبارہ کہوں گا کہ ایران پر حملہ ایک آپشن ہے،تاہم یہ پہلا آپشن نہیں ہے۔“ اسرائیلی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ ”میں پراعتماد ہوں کہ امریکہ ایک عالمی لیڈر کے طور پر اپنے وعدے کی پاسداری کرے گا اور اپنی ذمہ داری نبھائے گا۔ “ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ایران پر متوقع حملے کے لیے 5ارب اسرائیلی شیکلز (تقریباً2کھرب 80ارب74کروڑ روپے)مالیت کا اسلحہ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ایران پر حملے کے لیے خود کو تیار رکھ سکے۔ ان ہتھیاروں میں انٹرسیپٹر میزائلز بھی شامل ہوں گے جو اسرائیل اپنے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کے لیے خریدنا چاہتا ہے۔ بینی گانتز آئندہ ہفتے امریکہ کے سرکاری دورے پر بھی جا رہے ہیں جہاں امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں ایران کا ایٹمی پروگرام بھی زیربحث آئے گااور اس میں ہونے والی پیش رفت پر بات کی جائے گی۔

ن لیگ نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا لی رہنما پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ریحام خان کا الیکشن لڑنے کا عندیہ ، کس جماعت کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے میں دلچسپی ہے؟ کھل کر بتا دیا

FOLLOW US