Sunday November 24, 2024

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے بیان حلف پر دستخط کروائے جائیں گے، اس میں کیا درج ہے؟ حیران کن انکشاف

ممبئی : بالی ووڈ کی ’بار بی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بالی ووڈ میں اس سال کی سب سے اہم شادی میں اب کچھ ہی دن رہ گئے ہیں۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کے روز شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تیاریوں اور شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست سے متعلق بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی تقاریب کی معلومات کو خفیہ رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نوازشریف کا کمرے سے ڈرائنگ روم جانے کا بھی ہمیں واٹس ایپ پر پتہ لگ جاتا ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا

• مدعو کیے گئے مہمان کسی کو بھی شادی سے متعلق نہیں بتائیں گے۔
• شادی کی تقریب میں کسی قسم کی بھی فوٹو گرام پر پابندی ہوگی۔
• جوڑے کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔
• سوشل میڈیا پر تقریب کے مقام کی لوکیشن اپڈیٹ کرنے پر پابندی ہوگی۔
• شرکت کرنے والے مہمان تقریب کے دوران کسی سے فون پر بات نہیں کریں گے۔

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

واضح رہے کہ ماضی کی نسبت اس مرتبہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں زیادہ گردش کر رہی ہیں۔ حیران کن طور پر دونوں بالی وڈ ستاروں نے اب تک ان خبروں کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔ فنکاروں کے والدین بھی اس متعلق خاموش ہیں۔

عمران خان ملک چھوڑنے والے ہیں،پیشنگوئی نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچادی

FOLLOW US