Sunday January 19, 2025

نوازشریف کا کمرے سے ڈرائنگ روم جانے کا بھی ہمیں واٹس ایپ پر پتہ لگ جاتا ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا

سلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نوازشریف لندن میں جب اپنے کمرے سے ڈرائنگ روم میں جاتے ہیں تو ہمیں واٹس ایپ پر اسی وقت پتہ چل جاتا ہے۔پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک ‘ میں موجود ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ پروگرام اینکر محمد مالک نے سوال کیا کہ آخر نوازشریف وطن واپس کب آئیں گے۔جس کے جواب میں لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف صحیح وقت پر پاکستان واپس آئیں گے۔نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق ابھی اس لیے اعلان نہیں کر رہے کہ پی ٹی آئی کے تو نوازشریف کی واپسی کا سن کر ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

یہ فورا عمران خان کو فون کریں گے کہ آپ نے سن لیا نوازشریف واپس آ رہے ہیں۔ محمد زبیر نے مزید کہا کہ نوازشریف ضرور واپس آئیں گے، وقت بہت اہم ہوتا ہے۔نوازشریف سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا کہ سیاست میں کب آنا ہے اور کب جانا ہے۔ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف لندن میں جب اپنے کمرے سے ڈرائنگ روم میں جاتے ہیں تو ہمیں واٹس ایپ پر اسی وقت پتہ چل جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجرم دنیا کے کسی بھی کونے میں چلا جائے ہم اس کے پیچھے پیچھے ہوں گے۔ ہم مجرم کے پیچھے لگے رہتے ہیں کہ یہ کب ہمارے ہاتھ میں آئے گا ۔ جبکہ محمد زبیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر تقریر میں نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کرتے ہیں کیونکہ وہ خوفزدہ ہو گئے ہیں۔عمران خان نے سوچا تھا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے کہ نوازشریف پاکستان کا سب سے بڑا سیاستدان ہے۔

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

اسلام آباد کے سکولوں کے اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نعرے بازی

FOLLOW US