Sunday January 19, 2025

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد : ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کی آڈیو کلپ پر میڈیا تحقیقات کے بعد شک پیدا ہو گیا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ شریف فیملی کے خلاف فیصلے آجائیں تو وہ عدلیہ سے عمومی طور مطمئن نہیں ہوتے،ان کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل جاتی ہے۔آج بھی ایک انوکھی ریلیف ملی ہوئی ہے ، ایک مجرم ہے سزا یافتہ ہے لیکن لندن میں بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ثاقب نثار کی آڈیو کلپ کو عدالت میں پیش کرکے درست ثابت کرنا ہو گا کہ وہ ان پیمانوں پر پورا اترتی ہے۔سپریم کورٹ قانون شہادت سے متعلق وضاحت کر چکی ہے،آڈیو کلپ پیش کرنے والے کو قانونی شہادت پر پورا اترنا ہو گا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں ، اس میں اس طرح ثبوت دینے کو تیار نہیں تھے لیکن انہوں نے راہ فرار اختیار کیا۔قبل ازیں سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

کہ ن لیگ سابق چیف جسٹس کی جو آڈیو لائی ہے اس میں الفاظ کو جوڑا گیا ہے۔ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو لیک میں وہی الفاظ ہیں جوانہوں نے ایک جگہ پرتقریرکی تھی ۔جب ثاقب نثار تقریر کر رہے تھے تو سامنے لوگ بھی بیٹھے تھے، ان کی وہی تقریر وہی لہجہ اب آڈیو ٹیپ کی صورت میں لایا گیا ہے۔ میں اتنا تجربہ کار نہیں کہ اس ویڈیو کے غلط یا درست ہونے کے بارے میں بتاؤں۔انہوں نے کہا مبینہ آڈیو لیک کی فرانزک ہونی چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو کانفرنس میں تقریر نہیں کرنی چاہئیے تھی۔پیپلز پارٹی اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے۔

اسلام آباد کے سکولوں کے اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نعرے بازی

عمران خان ملک چھوڑنے والے ہیں،پیشنگوئی نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچادی

FOLLOW US