Monday January 20, 2025

عمران خان ملک چھوڑنے والے ہیں،پیشنگوئی نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچادی

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انشاءاللہ، اگلے الیکشن سے عمران صاحب کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، الیکشن سے قبل عمران صاحب ملک چھوڑ کے جاچکے ہوں گے، الیکشن کمیشن کو فنڈز پارلیمنٹ نے دینے ہیں، یہ فنڈز عمران صاحب کی ذاتی جاگیر نہیں،ای وی ایم آئین قانون سے متصادم ہے، غنڈہ گردی نہیں چل سکتی۔انہوں نے وزیراطلاعات فواد چودھری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فواد چودھری صاحب صحیح کہا الیکشن کرانے کے پیسے دینے سے پہلے عمران صاحب ملک چھوڑ کے جا چکے ہوں گے تو پیسے کیسے دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن سے انشاءاللہ عمران صاحب کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، اگلے الیکشن سے آٹا ، چینی ، بجلی گیس اور دوائی چور عمران مافیا کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، الیکشن اور الیکشن اصلاحات غنڈہ گردی ،فسطائی، غیرجمہوری اور آمرانہ رویہ سے نہیں کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ فنڈز پارلیمنٹ نے دینے ہیں، قومی وسائل اور اداروں کے لئے فنڈز عمران صاحب کی ذاتی جاگیر نہیں،

خواجہ آصف نے ’ تبدیلی ‘ کا حشر نشر کردیا ، ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کے کھلاڑی سٹپٹا جائیں

یہ کنٹینر نہیں جہاں بجلی گیس کے بل جلائے جائیں، آئینی اداروں سے غنڈہ گردی نہیں چل سکتی، ای وی ایم کو پارلیمنٹ، اپوزیشن ، عوام اور الیکشن کمشن مسترد کرچکے ہیں، ای وی ایم قانون آئین سے متصادم ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو بل منظور کرائے گئے وہ کبھی پارلیمان کے کسی فورم پہ نہیں لائے گئے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے، پارلیمنٹ کی تاریخ میں الیکشن اصلاحات کے قانون اِس طرح منظور نہیں ہوئے، کورونا فنڈ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صحت کارڈ میں بائیو میٹرک جو نہ کراسکے، وہ ای وی پر الیکشن کرانے کی بات کس منہ سے کررہے ہیں؟ ای وی ایم کی بات کرنے سے پہلے 1200 ارب کے کورونا ریلیف فنڈ میں دھاندلیوں اور چوری کا جواب دیں۔

افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان شدید جھڑپیں ، طالبان کا تین سرحدی چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ

کراچی سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

FOLLOW US