Sunday April 28, 2024

’آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں‘ ممبئی ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

نئی دہلی : ممبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے آریان کی ضمانت کے کیس میں ضمانت کے حکم کے ساتھ 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں واضح کیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے پاس آریان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ‘این سی بی کی جانب سے ایسا کوئی ثبوت عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا جس سے یہ ثابت ہو کہ تمام ملزمان غیر قانونی کام کرنے کی مشترکہ نیت رکھتے ہیں‘۔عدالت نے مزید کہا کہ ‘صرف اس لیے کہ آریان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور مونمن دھمیچا ایک ہی کروز پر تھے، یہ خود ان کے خلاف سازش کے الزام کی بنیاد نہیں بن سکتا۔’ممبئی ہائی کورٹ نے اپنے14صفحات پر مشتمل ریلیز آرڈر میں یہ بھی کہا ہے کہ این سی بی تفتیشی افسر کے ذریعہ ریکارڈ کیے گئے تمام ملزمان کے اعترافی بیانات پر بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

ڈاکٹر ماہا سے جنید اور وقاص نے زیادتی نہیں کی، ڈی این اے رپورٹ جاری

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

FOLLOW US