Saturday May 11, 2024

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

ڈھاکہ: دورہ بنگلہ دیش پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دیکر تین میچوں پرمشتمل ٹی 20 سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ۔ قومی ٹیم نے 109 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 18.1 اوورز میں با آسانی پورا کرلیا ۔ قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری تو دوسرے اوور کی تیسری گیند پر کپتان بابر اعظم مستفیض الرحمان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ، انہوں نے صرف ایک سکور بنایا۔ بابر اعظم کے بعد اوپنر محمد رضوان اور ٹاپ آرڈر فخر زمان نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئےمیچ کو مکمل فتح کی جانب لے آئے مگر فتح سے صرف 12سکور پہلے محمد رضوان اونچی شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے ، رضوان نے 45 گیندوں پر 39 سکور کئے ۔پاکستان نے 17ہویں اوور کی پہلی گیند پر دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز مکمل کر لئے تھے جبکہ 18ہویں اوور کے اختتام پر 108 سکور کرکے سکور برابر کر دیے ۔

پاکستان آتے ہی نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران حان کی تعریفرں کے پل باندھ دئیے

پاکستان کی جانب سے ٹاپ آرڈر فخر زمان نے 57 اور نوجوان بلے باز حیدر علی نے 6 رنز بنائے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور بنگالی کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ، بنگلہ دیشی ٹیم کے پہلے دو کھلاڑی 5 سکور پر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کیا اور پانچویں گیند پر اوپنر سیف حسن کو ایل بی ڈبلیو کر دیا ، سیف حسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ دوسرے اوور میں محمد وسیم نے بھی وکٹ حاصل کی ، انہوں نے اوور کی آخری گیند پر اوپنر محمد نعیم کو میدان بدر کیا ،نعیم نے دو سکور کئے ، ان کا کیچ فخر زمان نے تھاما ۔ بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ 51 کے مجموعی سکور پر گری جب عفیف حسین شاداب خان کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما کر چلتے بنے ۔ تیرہویں اوور کی چوتھی گیند پر کپتان محمد اللہ حارث رؤف کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ٹاپ آرڈر نجم الحسن آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے ، نم الحسن نے 40 سکور کئے ، وہ شاداب خان کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ مہدی حسن آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے ، مہدی حسن محمد نواز کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ 102 کے مجموعی سکور پر وکٹ کیپربلے باز نور الحسن 11 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما کر چلتے بنے ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نےدو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم ، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

آرمی چیف قمر جاویدباجوہ کے چھوٹے بیٹے کی بھی شادی ہو گئی ، تصویر سامنے آگئی

شہباز شریف کیخلاف شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس , بینکنگ کورٹ کی ایف آئی اے کو چالان جمع کرانے کی آخری مہلت

FOLLOW US