Wednesday January 22, 2025

اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ اعلان، انوشکا شرما کا دل بھی ٹوٹ گیا

ممبئی : بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا دل جنوبی افریقی کرکٹ لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کی خبر سے ٹوٹ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انوشکا شرما نے ڈی ویلیئرز کی تصویر کے ساتھ ان سے متعلق پیغام بھی شیئر کیا ہے۔جنوبی افریقی کرکٹر نے 37 سال کی عمر میں آج کھیل کے تمام ہی فارمنٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ جو بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ بھی ہیں، نے اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر شیئر کیے گئے پیغام میں اسے دل توڑنے والی خبر قرار دیا۔انوشکا شرما نے مزید کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹر اُن عظیم مردوں اور کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جنہیں میں نے دیکھنے اور جاننے کا اعزا حاصل کیا۔اداکارہ نے اے بی ڈی ویلیئرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹوٹے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ آپ لوگ ہر خوبصورت چیز کے مستحق ہیں، یہ خبر واقعی دل توڑنے والی ہے۔

عمران خان کو وارننگ کرتا ہوں آپ کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا، بلاول بھٹو

اس سے قبل ٹوئٹر پر ویرات کوہلی بھی جنوبی افریقی بیٹسمین کے کرکٹ کو خیرباد کہنے کے اعلان پر شدید افسردہ دکھائی دیے۔پیغام میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ’اے بی ڈی ویلیئرز ہمارے دور کے بہترین کھلاڑی اور سب سے متاثر کن شخص ہیں جن سے میں ملا ہوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’آپ کے فیصلے سے میرے دل کو تکلیف پہنچتی ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ آپ نے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے بہترین فیصلہ کیا ہے جیسا کہ آپ نے ہمیشہ کیا ہے۔

احساس پروگرام کے تحت رقم لینے آنے والی بزرگ خاتون سے پولیس کانسٹیبل کا ناروا سلوک، اہلکار خاتون کو دھکے دیتا رہا

الیکشن ہونے والے ہیں، نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے ، شیخ روحیل اصغر

FOLLOW US