Wednesday January 22, 2025

احساس پروگرام کے تحت رقم لینے آنے والی بزرگ خاتون سے پولیس کانسٹیبل کا ناروا سلوک، اہلکار خاتون کو دھکے دیتا رہا

فیصل آباد : احساس پروگرام کے تحت رقم لینے آنے والی بزرگ خاتون سے پولیس کانسٹیبل کا ناروا سلوک، اہلکار خاتون کو دھکے دیتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں احساس پروگرام مرکز میں تعینات پولیس اہلکار کی جانب رقم وصولی کیلئے سینٹر آنے والی بزرگ خاتون سے انتہائی بدتمیزی کی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ فیصل آباد میں احساس پروگرام کے تحت رقم لینے کے لیے آنے والی بزرگ خاتون کو پولیس اہلکار نے جھنجھوڑا اور دھکے دیے جس کے بعد بزرگ خاتون وہاں سے چلی گئی۔ مذکورہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر مملکت فرخ حبیب نے ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جا چکی، جبکہ احساس سینٹر پر آنے والی خواتین کے بیٹھنے کیلئے بھی انتظامات بہتر کر دیے گئے۔

الیکشن ہونے والے ہیں، نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے ، شیخ روحیل اصغر

جبکہ سی پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بزرگ خواتین سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار ابرار کو معطل کر دیا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عابد خان نے نارواسلوک کا نوٹس لیکر فوری احکامات جاری کردئیے تھے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس پی لائلپور ٹاؤن محمد ندیم نے کانسٹیبل کو ذمہ داری سے ہٹا دیا۔ پنجاب پولیس کے ٹوئٹر اکاونٹ سے بھی مذکورہ پولیس اہلکار کیخلاف کی جانے والی کاروائی کی تصدیق کی گئی ہے

آصف زرداری کا شاہد خاقان عباسی سے مصافحہ کرنے سے گریز۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجےکا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

FOLLOW US