Monday April 29, 2024

عمران خان کو وارننگ کرتا ہوں آپ کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا، بلاول بھٹو

نوشہرہ : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو وارننگ ہے آپ کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا، تیر کمان سے نکل چکا، تحریک انصاف کو گھر میں گھُس کر سیاسی شکست دیں گے، عمران خان عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے، عوام ان کی سازش ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے نوشہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی غریب عوام کےساتھ کھڑی ہے، نئے پاکستان میں عوام سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں، عمران خان کی تبدیلی عوام کیلئے تباہی ہے، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، عمران خان نے عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین لیا، وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کے 10ہزار ملازمین کو گھر بھیج دیا، یہ لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے ان سے روزگار چھین رہے ہیں، عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کرکے لوگوں سے چھت چھین لی، لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت عوام دوست اور غریب دوست حکومت تھی، ہم روزگار دیتے ہیں چھینتے نہیں، گھر بناتے ہیں گراتے ہیں۔

احساس پروگرام کے تحت رقم لینے آنے والی بزرگ خاتون سے پولیس کانسٹیبل کا ناروا سلوک، اہلکار خاتون کو دھکے دیتا رہا

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تنخواہوں میں اور پنشن میں اضافہ کیا تھا، آئی ایم ایف کی غلامی نہ کریں، عوام کی خدمت کریں تو معاشی خوشحالی آسکتی ہے، ملک کے مزدوروں کیلئے لیبر اور نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ لاسکتے ہیں، چھین رہا ہے اب کپتان، روٹی کپڑا اور مکان، مشترکہ اجلاس میں ایک ایشو بھی مہنگائی کم کرنے کا نہیں تھا، عمران خان ووٹ چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی ہر سازش کو ناکام کرائیں گے، پیپلزپارٹی کے جیالے عمران خان کو شکست دیں گے،اب عمران خان کے گھبرانے کا وقت شروع ہوچکا ہے۔ اس موقع پر جلسے میں تحری انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا، لیاقت خٹک اور احد خٹک نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان نوشہرہ میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

الیکشن ہونے والے ہیں، نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے ، شیخ روحیل اصغر

آصف زرداری کا شاہد خاقان عباسی سے مصافحہ کرنے سے گریز۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

FOLLOW US