Wednesday January 22, 2025

الیکشن ہونے والے ہیں، نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے ، شیخ روحیل اصغر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ( ن ) کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں، نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے ، مریم کے ساتھ جو کچھ ہو ا تلخ بولنا ان کا حق ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے کی خواہش رکھنے والے نامراد ہی رہیں گے، الیکشن ہونے والے ہیں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے ۔ ووٹ ہو یا سپورٹ یا پارٹی حمایت سب نواز شریف کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم اور شبہاز شریف بات ایک ہی کرتے ہیں فرق صرف لہجوں کا ہے نرم گرم لہجوں والے پارٹی میں ہوتے ہیں اور پھر عمر کا بھی تقاضا ہو تا ہے ۔ شہباز شریف دھیمے چلنے والے ہیں جارہانہ اور پرتشد د اختلافات نہیں چاہتے ۔ مریم کے ساتھ جو کچھ ہو ا تلخ بولنا ان کا حق ہے ۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ہے رکھ رکھائو ہے، شہباز شریف مثالی منتظم ہیں شہباز کی ہر بات بھی نوازشریف پر ختم ہوتی ہے۔

آصف زرداری کا شاہد خاقان عباسی سے مصافحہ کرنے سے گریز۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجےکا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

نواز شریف کو برطانیہ سے نکلوانے کیلیے 3 خط لکھے، شہزاد اکبر

FOLLOW US