Sunday January 19, 2025

“جب میں اس سے تعلق میں تھی تو وہ مجھ پر تشدد کرتا تھا”بالی ووڈ کی سابق پاکستانی اداکارہ سومی علی نے سلمان خان پرسنگین الزام عائد کردیا

ممبئی : بالی ووڈ کی سابق پاکستانی اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ انہیں انڈیا میں رہتے ہوئے اپنے بوائے فرینڈ کے ہاتھوں زبانی اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک انٹرویو کے دوران سومی علی نے کہا کہ وہ صرف 16 برس کی تھیں جب انڈیا اس مقصد کے ساتھ گئیں کہ وہ اس شخص کے ساتھ شادی کریں گی جو انڈیا کا براڈ پٹ ہے۔ انہیں اس شخص پر کرش تھا ، انہوں نے اس اداکار سے شادی کیلئے بالی ووڈ میں کام شروع کیا اور ان کے ساتھ ڈیٹنگ بھی کرتی رہیں۔ سومی علی نے کہا کہ ان کا یہ تعلق انتہائی پر تشدد تھا، نہ صرف زبانی بلکہ جسمانی تشدد بھی ہوتا تھا۔ اس پر وہ کہتا تھا کہ میں پڑوسیوں کو جا کر کیوں نہیں مارتا ، میں تمہیں اس لیے مارتا ہوں کیونکہ تم سے پیار کرتا ہوں اور چاہتا ہے کہ تم ٹھیک کام کرو۔ خیال رہے کہ اداکارہ سومی علی نے بالی ووڈ کی چند فلموں میں کام کیا ہے۔ بھارت میں اپنے قیام کے دوران وہ سلمان خان کے ساتھ لمبے عرصے تک تعلق میں رہیں اور دونوں شادی بھی کرنے والے تھے تاہم اس سے پہلے ہی ان کا بریک اپ ہوگیا۔

روس نے ایک اور ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، امریکہ کیلئے نئی پریشانی

وہ معروف پاکستانی شخصیت جسے کوہ طور کے مقدس مقام پر اذان دینے کی سعادت حاصل ہوئی ،مشکل ترین سفر کی ایمان افروز داستان بھی بیان کردی

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ ، بھارتی کرکٹر روہت شرما کی فاسٹ بولر سراج کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1460969758262808589?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1460969758262808589%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F18-Nov-2021%2F1367204

FOLLOW US