ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف دسمبر میں اپنے دیرینہ دوست وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں جس کیلئے تیاریاں بھی عروج پر ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ دونوں ایک سے 7 دسمبر کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ابھی تک حتمی تاریخ سامنے نہیں آ سکی ہے ، شادی کی یہ تقریب ’ قلعہ بروارہ ‘ کے ریزارٹ میں انجام پائے گی جو کہ راجستھان کے علاقے سوائی مادھپور میں واقع ہے ۔ بتایا گیاہے کہ شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے صرف قریبی لوگ ہی شرکت کریں گے ۔ زی نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ شادی کی تقریب میں ممکنہ طورپر سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے کسی کی بھی شرکت کا امکان نہیں ہے جو کہ ایک حیران کن بات ہے ۔اس سے قبل یہ توقع کی جارہی تھی کہ شادی کی سب سے پہلی دعوت سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کو دی جائے گی کیونکہ وہ کترینہ کیف کیلئے اپنی فیملی کی سی حیثیت رکھتے ہیں اور دونوں نے ایک ساتھ اچھااور بر ا وقت گزارا ہے ۔
کیا واقعی نوازشریف مظلوم ہیں ؟ فواد چودھری کے اعتراف نے تہلکہ مچادیا،کیا ہونےجا رہا ہے؟جانیے تفصیل
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مہمانوں کی فہرست میں فلمساز کبیر خان منی ماتھور ، روہت شیٹی ، ورن دھون ، نتاشا دلال، سدھارتھ ملہوترا، کائرہ ایڈوانی او ر کرن جوہر کا نام سامنے آ رہاہے ۔ کترینہ کیف کبیر خان اور ان کی اہلیہ کی کافی اچھی دوستے ہیں جبکہ کرن جوہر کترینہ کیف کے ہونے والے شوہر وکی کوشل کے قریبی دوست ہیں جس کے باعث ان کی شرکت تو لازمی ہے ۔
کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا نے ایک ساتھ ” بار بار دیکھو ‘ میں کام کیا ہے اور ان کی اس فلم کی وجہ سے کافی اچھی دوستی ہو گئی ہے ۔اگر سدھارتھ آتے ہیں تو ان کی مبینہ گرل فرینڈ کائرہ ایڈوانی بھی لازمی آئیں گی ۔ خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ کترینہ اور وکی کی شادی کی تیاریاں کرنے والی ٹیم قلعے پہنچ چکی ہے اور وہاں پر رہائش سمیت ٹرانسپورٹ کے انتظامات کر رہی ہے ، ٹیم اس بڑے علاقے میں تقریبات کیلئے جگہ کا بھی فائنل کرے گی ۔ کہا جارہاہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی ’ روکہ ‘ کی رسم دیوالی کے موقع پر ان کے گھر میں ہوئی ہے ۔
امریکی پابندیوں کے خدشات نظرانداز، بھارت نے روس سے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 خرید لیا