Friday May 17, 2024

نوازشریف نے اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دے دیا مولانا فضل الرحمن کو پیپلز پارٹی کو آن بورڈ لانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا

اسلام آباد : معروف صحافی شہزاد اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان‘ میں کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر ٹف ٹائم دینے کا ارادہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو پیپلز پارٹی کو آن بورڈ لانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔ پی ڈی ایم کی قیادت جو پہلے تحریک عدم اعتماد پر قائل نہیں تھی اب تحریک عدم اعتماد لانے کی بات کر رہی ہے مگر اہم بات یہ ہے کہ جب دو ہفتے پہلے شہباز شریف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے جواب دیا ابھی اس کا وقت نہیں آیا ہے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں نے مرحلہ وار تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا۔

امریکی پابندیوں کے خدشات نظرانداز، بھارت نے روس سے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 خرید لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ اِن ہاؤس تبدیلی مرحلہ وار لائی جائے جس میں پہلے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک لائی جائے گی۔سینیٹ میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کے اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ لائحہ عمل کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔
خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق اور شاہد اختر علی نے مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات کی ہے۔مسلم لیگ ق کی جانب سے اپوزیشن سے تعاون پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اپوزیشن نے مسلم لیگ ق سے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے اور انتخابی اصلاحات بل کی حمایت نہ کرنے کی درخواست بھی کی جس پر ق لیگ نے انتخابی اصلاحات بل کی حمایت سے انکار کر دیا ۔یہاں واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بابراعظم کی بجائے کس بیٹسمین کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیدیا گیا؟ شعیب اختر بھی سیدھے ہو گئے

وزیراعظم عمران خان کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بڑا لالچ دیا گیا عمران خان نے لالچ اور دباؤ دونوں مسترد کردیے

FOLLOW US