Sunday January 19, 2025

’’مرد پتا نہیں کس ٹینشن میں ہوتے ہیں جو ان کے بال گر جاتے ہیں اور ‘‘ معروف اداکارہ سونیا حسین کا دلچسپ تبصرہ

کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ جیو نیوز کے مطابق سونیا حسین نے کہا کہ نقلی بالوں کا پوچھیں تو میں آپ کو بتادیتی ہوں، انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ مجھے لگتا ہے سب نے ہی نقلی بال لگوائے ہوئے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورتوں کے بال مردوں کے مقابلے میں اچھے ہوتے ہیں لیکن مرد حضرات بیچارے پتہ نہیں کس ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں کہ ان کے بال ہی گر جاتے ہیں۔ ملک میں مہنگائی سے متعلق سونیا نے کہا کہ اگر میں یہ سنوں گی کہ پاکستان میں مہنگائی نہیں ہے تو بے ہوش ہوجاؤں گی، ملک میں مہنگائی کم ہی نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سوچتے ہوں گے جو عورت کیریئر دیکھے گی وہ گھربگاڑ دے گی، لیکن ہمارے ملک میں بہت سی خواتین کام اور گھر ساتھ چلارہی ہیں۔

پرینکا چوپڑا پر ہم جنس پرست لڑکی فِدا ہو گئی اور کیا پیشکش کر دی؟ اداکارہ بتاتے ہوئے شرم سے پانی پانی ہو گئیں

ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 ریکارڈ بابر اعظم کے نام، باقی ریکارڈ کس کس نے بنائے؟

“یہ ورلڈ کپ ہمارا تھا ” شعیب اختر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

FOLLOW US