Wednesday January 22, 2025

دیوالی کی پارٹی میں پریانکا کا شاہ رخ کی فلم کے مقبول گانے پر رقص

ممبئی: بالی وڈ و ہالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکا میں اپنے گھر پر دیوالی کی پارٹی دی جس میں ان کے شوہر نک جونس سمیت ہالی وڈ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں پریانکا چوپڑا اور پارٹی میں شامل دیگر افراد کو شاہ رخ خان پر فلمائے گئے گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ ہندو برادری نے گزشتہ دنوں ہولی کا تہوار منایا اور اس مناسبت سے پوری دنیا میں موجود ہندوؤں نے مختلف تقاریب کا انعقاد کرکے دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کیا۔اس حوالے سے خاص طور پر بالی وڈ شخصیات کی دیوالی پارٹیز کے چرچے رہے۔ گزشتہ دنوں ایکتا کپور کی دیوالی پارٹی میں سلمان خان و دیگر اداکاروں نے شرکت کی تھی البتہ شاہ رخ خان ان دنوں زیادہ منظر عام پر نہیں آرہے کیوں کہ ان کے بیٹے آریان خان حال ہی میں منشیات کیس میں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شاہ رخ گزشتہ ایک ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

جمائما گولڈ سمتھ نے’ دی کراؤن‘ کے آنے والے سیزن سے علیحدگی اختیار کر لی ، وجہ ایسی کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

معروف ڈھولچی پپو سائیں کے جنازے پر ان کے شاگرد ڈھول بجاتے رہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

“مجھ سے غلطی ہوگئی، ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں” نعمان نیاز نے ایک بار پھر شعیب اختر سے معذرت کرلی

FOLLOW US